تلنگانہ:ضلع نلگنڈہ میں کار، لاری سے ٹکراگئی۔دو افرادہلاک، تین زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ 65 پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار ایک ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں دو افرادہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔کار میں سوارحیدرآباد حیدرآباد کے الوال علاقہ کے رہنے والے ہیں جو وجئے واڑہ جا رہے تھے۔

ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ہائی وے پر چائے پینے کے لیے روکی تھی کہ اسی سمت جانے والی کار اس سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدیدتھا کہ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین زخمیوں کو ایمبولینس میں اسپتال پہنچایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *