
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کارایس آرایس پی کنال میں گرنے کے نتیجہ میں ایک لڑکا غرق ہوگیا، جبکہ اس کا باپ اور بہن پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ مقامی افراد نے لڑکے کی ماں کرشناوینی کو بچا لیا۔
اطلاعات کے مطابق، نوین اپنی اہلیہ کرشناوینی، بیٹے ہرشا وردھن اور بیٹی سائی کے ساتھ کار میں ورنگل جا رہے تھے۔ ٹیگرجپلی کے قریب، نوین کار پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجہ میں گاڑی نہر میں جا گری۔ مقامی افراد نے فوری طور پر کنال میں چھلانگ لگا کر کرشناوینی کو بچا لیا،
لیکن ان کا بیٹا پانی میں غرق ہوگیا۔ مقامی افراد اس کی لاش نکالنے میں کامیاب رہے، تاہم کافی کوششوں کے باوجود نوین اور ان کی بیٹی کو نہ بچایا جا سکا اور وہ کار کے ساتھ بہہ گئے۔
ا س واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ماہر غوطہ خوروں کو تعینات کر دیا تاکہ نوین اور ان کی بیٹی کو تلاش کیا جا سکے