مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایئر سروس کا لڑاکا جیگوار طیارہ معمول کی پرواز کے دوران انبالہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بروقت بچنے میں کامیاب رہا۔ اس واقعے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این-32 کو باگڈوگرہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کارگو طیارے اے این-32 کی لینڈنگ کے دوران گڑبڑ ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طیارے کے عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔