مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے ساحلی شہروں میں علوی علاقوں پر حملہ کرنے کے لیے جولانی رژیم نے 3000 سے زائد غیر ملکی دہشت گردوں سے مدد حاصل کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحلی علاقوں اور ملک کے علوی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کی وجہ سے خونریز واقعات رونما ہوئے ہیں۔
جولانی رژیم نے ملک کے ساحلی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے 3000 غیر ملکی دہشت گردوں کو ادلب، حلب اور حما کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔
ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات سے اب تک ملک کے علویوں میں سے 311 شہری جولانی دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔