شام میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر ایرانی وزارتِ خارجہ کا ردِعمل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم استحکام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایران کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے بقائی نے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے

انہوں نے شام میں تمام نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کے تشدد، خونریزی اور بیرونی خطرات خصوصا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں عدم استحکام تیسرے فریق خاص طور پر صہیونی حکومت، کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس بحران کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرے اور خطے میں مزید بدامنی کو ہوا دے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *