ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے کیا سمجھوتے کیے گئے؟ کانگریس نے 'ٹیرف' پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور واضح کریں کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات میں کیا معاہدے کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان اپنے ٹیرف (درآمدی محصولات) میں ’کافی حد تک کمی‘ کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ پر زیادہ محصولات عائد کرتا ہے، جس کی وجہ سے امریکی مصنوعات کی فروخت مشکل ہو جاتی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد کانگریس نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے کہ کہیں ہندوستانی مفادات کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *