رہبر معظم انقلاب آج اہم خطاب کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان سمیت اہم دیگر حکومتی عہدیداران آج بروز ہفتہ 8 مارچ 2025 کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

گذشتہ سالوں کی طرح اس ملاقات میں ملک کے اعلٰی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے اور رہبر معظم کی امامت میں نماز مغرب و عشاء ادا کرنے کے بعد افطار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان خطاب کریں گے۔

یاد رہے رمضان المبارک میں رہبر انقلاب کی جانب سے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات سال کی اہم ترین ملاقاتوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس ملاقات میں عام طور پر اہم قومی مسائل، کلی پالیسیوں اور نظام جمہوری اسلامی کے لائحہ عمل کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔ یہ بیانات ملک کی راہنمائی اور مستقبل کے لیے اہم رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *