رمضان کے پیش نظر حرم مکی میں گالف کارٹس کی تعداد دگنی کردی گئی۔ معذورین کے لئے مفت

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حرم مکی میں زائرین کی بھاری تعداد کے پیش نظر حرم اور مطاف میں داخلے پر کچھ تحدیدات عائد ہیں جس سے عازمین کو مطاف تک پہنچنے میں زیادہ مسافت طئے کرنی پڑ رہی ہے۔ معذور، معمر اور کمزور زائرین ویل چیرز اور گالف کارٹس (گاڑی)استعمال کرتے ہیں۔

 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد دگنی کر کے 400 کر دی ہے۔اس اقدام سے زائرین حرم خاص طور پر معمر اور معذور افراد کو آسانی ہو گی۔سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق اتھارٹی نے رمضان سیزن کے دوران معمر اور معذور عمرہ زائرین کے لیے خصوصی ڈیزائن کردہ ہینڈ کارٹس (ویل چیئر) تیار کی ہیں۔

 

ہینڈ کارٹس، الیکٹرک ویل چیئر اور گالف کارٹس مسجد الحرام میں مختلف مقامات سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔حرم شریف کے مشرقی حصے میں باب السلام 19، مغربی حصے میں الشبیکہ پل گیٹ نمبر 64 پر ہینڈ کارٹس مفت دستاب ہیں۔الیکٹرک ویل چیئر زمینی سعی والے راستے کے گیٹ نمبر 14، پہلی منزل پر گیٹ نمبر 16، الشبیکہ پل کے گیٹ نمبر 64 اور جنوبی حصے میں واش روم 2 کی طرف سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

گالف کارٹس کے لیے خدمات مغربی حصے میں الشبکیہ پل گیٹ نمبر 64، اجیاد پل گیٹ نمبر4، اجیاد ایکسلیٹر پہلی منزل گیٹ نمبر 4 پر دستاب ہیں۔طواف کے لیے اس کی فیس 50 ریال اور سعی کے لیے 50 ریال فیس رکھی گئی ہے۔ معذور افراد کے لیے گالف کارٹس کی سہولت مفت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *