امریکہ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل رکن نہیں رہا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ39 منٹ 21 سیکنڈ طویل ترین خطاب کیا، اس سے پہلے طویل ترین خطاب بل کلنٹن نے کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے خطاب میں اپنے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوایس ایڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھا جسے ختم کردیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاناما کینال کو واپس لیاجائے گا، پاناما کینال بنانے میں اس لئے قربانیاں نہیں دیں کہ اسے چین کے حوالے کیا جائے۔

انھوں نے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل ہونے کا مشورہ دیا اور کہا گرین لینڈ کے باشندوں کو کہتا ہوں آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، گرین لینڈ کے شہری امریکہ میں شامل ہو جائیں، ہم آپ کو ترقی یافتہ اور امیر بنائیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور بین الاقوامی سیکوریٹی کے لئے ضروری گرین لینڈ امریکہ کا حصہ بنے، گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ بناکر ہی رہیں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اسٹیٹ آف دی آرٹ گولڈن آئرن ڈوم بنانے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کو بھی کہا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *