مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ واللا نے رپورٹ دی ہے کہ وائٹ ہاؤس نے مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے بارے میں پیش کئے گئے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
یہ مصری منصوبہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرکے اس پر امریکی قبضے کے خلاف پیش کیا گیا تھا جس کی عرب لیگ نے منظوری دی تھی۔
مذکورہ سائٹ نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے منصوبے پر زور دیا ہے۔
ادھر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مصر کا منصوبہ درست نہیں،کیونکہ غزہ قابل رہائش نہیں ہے۔
فلسطینی کھنڈرات میں زندگی نہیں گزار سکتے!
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کی تباہی کا سبب صیہونی رژیم ہے اور اس کا اصل حامی امریکہ ہے جو اس پٹی کے باشندوں کی نسل کشی کے کھیل میں مکمل طور پر شریک رہا ہے اور اب غزہ کو ہتھیانے کے لئے شرمناک ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔