اسرائیل کا لبنانی شہری کی گاڑی پر فضائی حملہ، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے لبنان کے شہریوں پر نئے حملے کئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے اسرائیلی ڈرون نے لبنانی علاقے راس الناقورہ میں شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ 

تاہم اس فضائی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلا شائع نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے صیہونی رژیم سینکڑوں بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

قابل غور ہے کہ معاہدے کے ضامن ممالک نے اس خونی رژیم کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *