
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس کی جانب سے نظام آباد جیل میں مسلم قیدیوں کو ایک ماہ افطار کے انتظامات
ٹاون مجلس قائدین کی جیلر و سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات. سحر و افطار اور نمازوں کی سہولت کو بنایا گیا یقینی.
نظام آباد. 4/ مارچ (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاون مجلس قائدین نے آج نظام آباد سارنگ پور جیل پہنچ کر جیلر راجندر ریڈی و سپرنٹنڈنٹ آنند راو سے ملاقات کی. اس موقع پر مجلسی قائدین نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نظام آباد ٹاون مجلس کی جانب سے جیل میں قید مسلم قیدیوں اور روزہ داروں کیلئے رمضان المبارک میں ٹاون مجلس افطار کے انتظامات کرواتی آرہی ہیں. علاوہ ازیں صبح سحر میں روزہ دار مسلم قیدیوں کیلئے کھانے اور افطار کے بعد بھی انھیں فوری کھانا فراہم کرنے کے علاوہ نماز کیلئے پاک و صاف اسپیشل بیارک منظور کرتے ہوئے مسلم روزہ دار قیدیوں کو نماز و دیگر عبادت کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. ٹاون مجلس قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے مکمل ایک ماہ رمضان المبارک کے دوران مجلس قائدین کو جیل میں مسلم قیدی روزہ داروں کو مجلس کی جانب سے افطاری فراہم کرنے اجازت دی ہے. علاوہ ازیں ٹاون مجلس قائدین کے مطالبہ پر ایک ماہ رمضان المبارک کے دوران جیل میں مسلم قیدی روزہ داروں کو نماز و عبادت کیلئے 3 اسپیشل بیارکس منظور کئے گئے. جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیلر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جیل میں جو مسلم قیدی روزہ رہتے ہیں انکے لئے سحر و افطار میں بہتر اور علیحدہ انتظامات کیے جارہے ہیں. واضح رہے کہ نظام آباد کے سینئر لیڈر و سابقہ کونسلر مجلس سید نعیم الدین مرحوم نے 25 سال قبل مجلس کی جانب سے نظام آباد قلعہ کی قدیم جیل میں قید مسلم روزہ دار قیدیوں کو افطار فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا. اس آغاز کو 25 سال کا عرصہ ہوچکا ہیں اور ہر سال ٹاون مجلس قائدین کی جانب سے جیل میں قید مسلم روزہ دار قیدیوں کیلئے افطاری کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز. سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. عبدالعلی باغبان. محمد مستحسین. ارشد پاشاہ. اور خلیل احمد وسیم علی و دیگر موجود تھے.