
جام نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر گجرات کے جام نگر میں جانوروں کے تحفظ کے مرکز کا شنکھ کی آوازوں، منتروں کے جاپ اور لوک فنکاروں کے گانے کے درمیان افتتاح کیا اور سفید شیر ، ٹائیگر، گینڈا کے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دودھ پلایا۔
ونتارا جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف مرکز ہے ونتارا کی طرف سے منگل کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی نے 3000 ایکڑ پر پھیلے ونتارا میں کافی وقت گزارا اور وہاں جانوروں کے لیے بنائے گئے عالمی معیار کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ونتارا مشہور صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پہل پر بنایا گیا ہے۔ ونتارا پہنچنے پر امبانی خاندان نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے کمپلیکس میں بنے مندر میں پوجا ارچنا میں بھی حصہ لیا۔ وہ ونتارا میں جانوروں کے لیے خصوصی طورپر تیار ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا معائنہ کرنے گئے اوروہاں خصوصی طبی آلات جیسے تشخیصی سوٹ میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی کے براہ راست مظاہرے دیکھا۔
جانوروں کے لیے بنائے گئے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں بھی انہوں نے دلچسپی ظاہر کی۔ ونتارا میں نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک نرسری بھی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے ونتارا میں کام کرنے والے ملازمین کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔
انہوں نے ایشیائی شیر کے بچے، سفید شیر کے بچے، نایاب اور خطرے سے دوچار نسل کے کلاؤڈڈ تندوئے کے بچے دیکھا اور سفید شیر، شیر، گینڈے کے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دودھ پلایا۔ اس مرکز میں ایشیائی شیر، برفانی چیتے، ایک سینگ والے گینڈے جیسے جانوروں کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بہت سے خطرناک جانوروں کو بھی قریب سے دیکھا۔ ان میں گولڈن ٹائیگر، سفید شیر اور برفانی چیتے شامل تھے۔