
حیدرآباد: شہر کے سرورنگر علاقہ میں میں ٹرانسجینڈرس یعنی زنخوں کی فحش سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سرورنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پی ٹی کالونی ، کٹہ کے قریب کمپاؤنڈ کے پاس کچھ زنخہ رہا کرتے ہیں۔
وہ نصف شب کے قریب سڑکوں پر آ کرقابل اعتراض سرگرمیاں انجام دیا کرتے تھے۔ انھوں نے مقامی افراد کو بھی ڈرایا دھمکایا تھا جس پر انھوں نے ان زنخوں کی حرکتوں کا ویڈیو بنایا اور پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے یہاں دھاوا کرکے 10 زنخوں کو گرفتارکر لیا۔ مقامی افراد کا الزام ہے کہ پی اینڈ ٹی کالونی میں ٹرانسجینڈرز کھلے عام جسم فروشی کیا کرتے تھے۔
مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتاری کی اور تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ سرگرمیاں کب سے جاری ہیں اور یہ افراد کہاں سے آئے ہیں۔سڑکوں پر رات کے وقت کی ٹرانسجینڈرس
کے ویڈیوس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں٫