
پیلی بھیت(یوپی) (پی ٹی آئی) لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر پیلی بھیت کے جہاں آباد علاقہ کی ایک مسجد کے امام کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او جہاں آباد پولیس اسٹیشن منوج کمار مشرا نے بتایا ک ہ ایف آئی آر سب انسپکٹر ورن نے درج کرائی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ قاضی ٹولہ کی مسجد میں یکم مارچ کی دوپہر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کافی بلند تھی۔
مولوی اشفاق کو بتایا گیا کہ 25فروری کے احکام میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندیاں ہیں۔
حکام کی اجازت کے بغیر اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ مولوی اشفاق نے 28 فروری کی شام بھی نماز اور اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر کی آواز بلند رکھی تھی۔ وہ اجازت نامہ نہیں دکھاسکے۔