صرف 4منٹ میں اے ٹی ایم سے 30 لاکھ کا سرقہ (ویڈیو)

حیدرآباد: مہیشورم میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو توڑ کر 4 نامعلوم افراد نے 30 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے بموجب مہیشورم کے راوی رالہ میں واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو توڑ کر 30 لاکھ روپئے لوٹ کر نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ اے ٹی ایم پر کوئی سیکوریٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس دوران پولیس مقامی جرائم پیشہ افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ یہ واقعہ رات یر گئے پیش آیا۔

اس واقعہ کا سراغ لگانے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس اس بات سے بھی انکار نہیں کررہی ہے کہ سارقین کی ٹولی بیرونی ریاست کی ہوسکتی ہے۔ ایک اور ذرائع نے بتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 نامعلوم افراد کی تصاویر قید ہوچکی ہیں۔ سارقین سفید رنگ کی کار میں آئے تھے۔ سارقین نے کٹر کی مدد سے مشین سے صرف 4 منٹ میں رقم نکال کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے شبہ کے طورپر کہاکہ سارقین اے ٹی ایم پر پہلے سے نظررکھے ہوئے تھے۔

یواین آئی کے بموجب ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ میں اے ٹی ایم میں سے 29 لاکھ روپے کی چوری کرلی گئی۔ چاررکنی گروہ اتوار کی صبح ایک کار میں ایس بی آئی اے ٹی ایم پہنچا۔ وہ اے ٹی ایم میں ایسے وقت داخل ہوئے جب وہاں کوئی نہیں تھا۔ نقاب پوش افرادنے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کیا۔

انہوں نے ایمرجنسی سائرن کو بجنے سے روکنے کے لیے سینسر کی تاریں بھی کاٹ دیں۔بعد ازاں انہوں نے کٹر اور لوہے کی سلاخوں کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑدیا۔ چار منٹ کے اندر انہوں نے اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکال لی۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں میں فرار ہو گئے۔ مقامی افرادکی اطلاع کی بنیاد پر مہیشورم ڈی سی پی سنیتا ریڈی، اے سی پی راجووہاں پہنچ گئے۔پولیس نے مقام واقعہ سے شواہد اکھٹا کئے۔مفرور ملزمین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *