تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ایک اے ٹی ایم میں بھاری چوری

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ میں اے ٹی ایم میں سے 29 لاکھ روپے کی چوری کرلی گئی۔چار رکنی ٹولی اتوار کی صبح ایک کار میں ایس بی آئی اے ٹی ایم پہنچا۔

 

وہ اے ٹی ایم میں ایسے وقت داخل ہوئے جب وہاں کوئی نہیں تھا۔ نقاب پوش افراد نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی سائرن کو بجنے سے روکنے کے لیے سینسر کے وائر بھی کاٹ دیں ۔ بعد ازاں انہوں نے کٹر اور لوہے کی سلاخوں کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑدیا۔

۔

چار منٹ کے اندر انہوں نے اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکال لی۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں میں فرار ہو گئے۔ مقامی افرادکی اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے اعلی عہدیدار  وہاں پہنچ گئے۔

 

پولیس نے مقام واقعہ سے شواہد اکھٹا کئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی مفرور ملزمین کی تلاش  شروع کر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *