
ٹوکیو: جاپان کے ایواٹےپریفیکچر کے اوفوناتو شہر میں جنگل کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے اب تک تقریباً 1800 ہیکٹر جنگلاتی رقبہ جل چکا ہے۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کےکے مطابق، 26 فروری کو لگنے والی آگ نے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ وسطی سانریکو چو رائیری کے شمال اور مغرب میں پھیل رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق سانریکو چو رائیری کے شوجی ضلع میں ایک لاش ملی اور تقریباً 84 عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں کئی مکانات بھی شامل ہیں۔ کچھ اضلاع میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے تک یہاں سے 1,222 افراد کو انخلاء کے مراکز اور فلاحی مراکز میں بھیجا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریوریری جزیرہ نما، سانریکو-چو ریوریری اور سانریکو-چو اوکیرائی کے درمیان کی سرحد اور اکیشی-چو اریتاشی کے آس پاس کے علاقوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ ان علاقوں میں آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں نے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔