
ممبئی۔ریلائنس فاؤنڈیشن نے باوقار پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ 2024-25 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، توانائی اور لائف سائنسز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں زیر تعلیم 100 نمایاں طلباء کو دی گئی ہے۔ اس سال نتائج کا اعلان قومی یوم سائنس کے موقع پر کیا گیا، جو سائنس اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے فاؤنڈیشن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اسکالرشپ کے تحت منتخب طلباء کو 6 لاکھ روپے تک کی مالی امداد، رہنمائی، صنعت کی نمائش اور تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے ہونہار سائنس دانوں، انجینئروں اور محققین کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ ہندوستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم شراکت کر سکیں۔اس سال ملک بھر کے 44 اہم اداروں سے طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔ انتخاب کے عمل میں، طلباء کی تعلیمی فضیلت، قائدانہ صلاحیت اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں شراکت کے عزم کو ترجیح دی گئی۔ یہ وظائف آٹھ مضامین کے طلباء کو دیئے گئےجن میں کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، قابل تجدید اور نئی توانائی، کیمیکل انجینئرنگ، ریاضی اور کمپیوٹنگ شامل ہیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا، “قومی سائنس ڈے پر، ہم علم اور اختراع کی طاقت کا جشن منا رہے ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ان نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے جو سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔ ہمارے اسکالرشپ ہولڈرز تجسس اور عمدگی کا مظہر ہیں، اور ہمیں ان کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔”ریلائنس فاؤنڈیشن کا مقصد 50,000 سے زیادہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو 10 سال سے زیادہ اسکالرشپ فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل ہندوستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور اختراع کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ دسمبر 2024 میں، ریلائنس فاؤنڈیشن نے 5000 طلباء کو انڈرگریجویٹ اسکالرشپ فراہم کی تھی۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو قیادت کی نشوونما اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
تعلیم ریلائنس فاؤنڈیشن کے بڑے مقاصد میں سے ایک ہے۔ جس کے تحت دھیرو بھائی امبانی اسکالرشپ اسکیم سال 1996 میں اور ریلائنس فاؤنڈیشن اسکالرشپ اسکیم سال 2020 میں شروع کی گئی ہے۔ اب تک 28000 سے زائد طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس اقدام نے ہزاروں طلباء کو قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ریلائنس فاؤنڈیشن ہندوستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر کر سکیں۔اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے طلباء اس لنک سے اپنے نتائج
https://scholarships.reliancefoundation.org/PGScholarship_ApplicationS
tatus.aspx پر دیکھ سکتے ہیں۔