حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
نارسنگی وٹی ناگولاپلی او آر آر سروس روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔
حادثہ میں بائیک سوارپی گنیش کی موت ہوگئی اور دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔