تلنگانہ میں مارچ کے ابتدا میں گرمی کی لہر میں اضافہ کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ کے ابتدا میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ نے کہا کہ اتوار سے ریاست میں گرمی کی لہرمیں اضافہ ہوگا۔ 2 مارچ سے ریاست بھر میں درجہ حرارت 36-38.5 ڈگری کے درمیان درج کیاجائے گا۔

تمام اضلاع میں سورج کی شدت کو ظاہر کرنے والا زرد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منچریال، آصف آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، پداپلی اور جگتیال اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف ریاست میں رات کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا کہ تمام اضلاع میں اوسط درجہ حرارت 15-20 ڈگری کے درمیان درج کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت 38.3 ڈگری سلسلیس ریکارڈ کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *