
حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع کے ویشالی تھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پرمانند پور گاؤں کی رہنے والی نند کماری دیوی (60) نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔