ایران ورلڈ ایکسپو 2027 میں شرکت کے لئے تیار ہے، ایرانی صدر کا سربیا کو پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید ستار ہاشمی نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک سے ملاقات میں انہیں پزشکیان کا پیغام پہنچایا۔

 ایرانی صدر کے پیغام میں بلغراد میں ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2027 میں شرکت اور تعاون کے لیے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ “مجھے بلغراد ایکسپو 2027 میں شرکت کے لیے آپ کی طرف سے دعوت  موصول ہوئی، اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی نمائش بیورو کے اجلاس میں بلغراد کی امیدواری کی حمایت کی، اس تقریب کی میزبانی کے لیے سربیا کی اہلیت پر اعتماد ہے، اور اس بین الاقوامی ایونٹ میں فعال طور پر شرکت کے لیے اپنی تیاری پر زور دیتا ہے۔

 ایرانی صدر کے پیغام میں مزید زور دیا گیا ہے کہ سربیا کی جانب سے ایکسپو 2027 کی میزبانی سے علاقائی یکجہتی اور مغربی بلقان کی ترقی کو تقویت ملے گی۔

 یاد رہے کہ ایران نے “بیورو آف انٹرنیشنل ایگزیبیشنز” (BIE) کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ میں اس تقریب کی میزبانی کے لیے بلغراد کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *