مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اوٹکور میں سلیف گورمنٹ دے اور سالانہ تقریب کا انعقاد

نارائن پیٹ : 27 فروری (اردو لیکس) مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اوٹکور میں سلیف گورمنٹ دے اور سالانہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر طلباء اور طالبات نے اساتذہ کا کردار نبھایا ۔۔جس میں طلباء طالبات نے تہذیبی اور ثقافتی پروگرام بہ حسن خوبی انجام دیا ۔ اس جلسہ کی صدر ہید ماسٹر عبدالسلام نے کی اس جلسہ میں شرکت کے لئے اردو ٹیچرس فورم کے سیکرٹری عبد الغفار ، سابقہ ہیڈ ماسٹر فضل احمد ،سابق سرپنچ سوریا پرکاش ریڈی ، سابقہ سرپنچ بھاسکر ، سابقہ ZPTC اروند کمار ، اسکول چیرمین عائشہ بیگم ،سابقہ اسکول چیرمین وقار یونس ، سابقہ اسکول چیرمین منیر پانگل، سابقہ چیرمین عبد الخالق ۔ مکتھل ابراہیم صاحب ، ایوب پردے،پاشاہ حسنہ آباد، انور ،موجود تھے۔ کلکٹر کا رول فرحت اراء نگری جماعت پنجم نے ادا کیا۔DEO کا کردار نبیل احمد جماعت پنجم نے ادا کیا، MEO کا کردار حفصہ فاطمہ جماعت پنجم نے ادا کیا ،صدر مدرس کا رول جاسر نوید جماعت پنجم نے کیا، شہ نشیں پر موجود قائدین نے زیر التواء مسائل کا جلد از جلد حل کرنے کی بات کہی ۔محمد خلیل صاحب ٹیچر مدرسہ کی زمین مفت میں عطاء کی تھی ہم اس کا مشکور ہیں ۔ کچھ ایسے مسائل جو ابھی حل نہیں ہوئے ہیں ان مسائل کو MLA سے رجوع ہوکر حل کرانے کا تعقن دیا ہے ۔۔ اس موقع پر اولیا طلباء اہلیان اوٹکور اور دیگر نوجوان ۔ مذہبی سیاسی سماجی ثقافتی حضرات موجود تھے ۔۔ نظامت کے فرائض لیاقت علی ٹیچر، پروگرام کی تیاری زرینہ بیگم ٹیچر، تسلیم ٹیچر اور ظہور ٹیچر نے کی جس پر صدر مدرس عبد السلام نے شرکیہ ادا کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *