بیوی کو پسند نہیں آئی۔ شوہر نے کچرے میں پھینک دی کار

نئی دہلی ۔ایک عجیب و غریب واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے ایک لگژری گاڑی خریدیتھی لیکن جب اس کی بیوی نے وہ گاڑی مسترد کر دی تو شوہر نے غصہ میں آ کر گاڑی کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا یہ واقعہ اب ایک سیاحتی مقام بن چکا ہے۔

 

یہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب میٹِشچ شہر کا ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی شادی میں بار بار ہونے والی چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک قدم اٹھایا۔ اس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی بیوی کو تقریباً 27 لاکھ روپے کی قیمت والی ایک مہنگی ایس یو وی (SUV) گاڑی تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا لیکن گاڑی خریدنے سے قبل ایک حادثہ میں وہ گاڑی کے کچھ حصے خراب ہو گئے تھے جس کی وجہ سے بیوی نے وہ تحفہ مسترد کر دیا۔

 

شوہر کا دل ٹوٹ گیا اور اس غصے میں آ کر اس نے گاڑی کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔ اس واقعہ نے مقامی لوگوں کو حیران کن طور پر چونکا دیا اور یہ جگہ اب ایک سیاحتی مقام بن چکی ہے۔ گاڑی تقریباً دو ہفتوں تک وہیں پڑی رہی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *