حیدرآباد۔جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوے۔ 18 افراد گرفتار۔ بنگلہ دیش کی خواتین بھی پکڑی گئیں

حیدرآباد۔جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوے۔ 18 افراد گرفتار۔ بنگلہ دیش کی خواتین بھی پکڑی گئیں

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے چادر گھاٹ اور خیرت آباد پولیس کے ساتھ مل کر دو غیر قانونی قحبہ خانوں پر بیک وقت چھاپے مارے اور 18 افراد کو گرفتار کر لیاجن میں بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر لائی گئی خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمین غیر قانونی جسم فروشی کے اڈے چلانے اور خواتین کا استحصال کرنے کا الزام ہے۔

 

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چادر گھاٹ اور خیرت آباد میں غیر قانونی طور پر چلائے والے قحبہ خانوں میں بنگلہ دیشی خواتین کو لایا جا رہا ہے۔ چھان بین کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ کمال شیخ اور اظہر شیخ سمیت چند دلالوں نے مغربی بنگال اور دیگر علاقوں سے بنگلہ دیشی خواتین کو غیر قانونی طریقے سے حیدرآباد اور بنگلور جیسے شہروں کو منتقل کرنےکی سازش کی تھی۔

 

یہ دلال بنگلہ دیش میں مالی بحران کا شکار معصوم لڑکیوں کو نشانہ بناتے تھےاور انہیں پہلے مغربی بنگال میں عارضی پناہ گاہ فراہم کرتے جہاں انہیں نقلی ہندوستانی شناختی دستاویزات دی جاتیں۔ پھر انہیں مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا جہاں انہیں مختلف ملازمتوں کے بہانے قحبہ گیری کے دلدل میں دھکیل دیا جاتا تھا۔

 

 

پولیس نے چادر گھاٹ اور خیرت آباد میں بیک وقت چھاپے مار کر 18 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 7 خواتین 9 مرد اور 2 نابالغ لڑکیاں شامل ہیں۔ نابالغ لڑکیوں کو فوری طور پر بازیاب کروا کر چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

 

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کہیں غیر قانونی جسم فروشی خواتین کی اسمگلنگ یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملے تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ ملزمین کو مزید کاروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کردیا گیا۔ جسم فروشی کے اڈہ پر لڑکیوں اور خواتین کو منتقل کرنے والے ملزمین سابق میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں انجام دے چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *