پنجاب کے وزیر کا سی بی ایس آئی پر پنجابی کو ہٹانے کا الزام، بورڈ نے وضاحت پیش کی

منگل کو سی بی ایس آئی نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کو سال میں دو بار منعقد کرنے کی پالیسی کے مسودے کو منظوری دی۔ اس پر عوامی رائے 9 مارچ تک لی جائے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

ہرجوت سنگھ بینس نے ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ سی بی ایس آئی پنجابی زبان کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پنجابی کو پنجاب میں لازمی اور ملک کے دیگر حصوں میں علاقائی زبان کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ کئی ریاستوں میں بولی اور پڑھی جاتی ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *