مودی سے وزیراعلی تلنگانہ کی ملاقات۔مختلف امور پرتبادلہ خیال

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ریونت، جو دہلی کے دورہ پر ہیں نے بدھ کی صبح وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ریونت ریڈی نے وزیر اعظم کے ساتھ ریاست سے متعلق مختلف ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تلنگانہ میں شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کے لئے فنڈس مختص کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ زیر التواء فنڈز جاری کئے جائیں۔ میٹرو لائن مرحلہ دوم، ایرپورٹ کی توسیع، مالی امداد، موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے فنڈس، پسماندہ اضلاع کو مرکز سے فراہم کئے جانے والے فنڈس، آئی ٹی آئی آر، آئی آئی ایم، اور تلنگانہ کے لئے ریجنل رنگ روڈ کے لیے اجازت اور مالی امداد جیسے مسائل وزیر اعظم کی توجہ میں لائے گئے۔

دوسری طرف، وزیراعلی نے آندھرا پردیش تقسیم ایکٹ میں زیر التوا مسائل کو وزیر اعظم کے علم میں لایا۔

انہوں نے انہیں جلد حل کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایس ایل بی سی حادثہ کے بارے میں پوچھا۔

وزیراعلی نے بتایا کہ سرنگ میں پھنسے 8 مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا گیا کہ پانی اور کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

ریونت ریڈی کے ساتھ، آئی ٹی کے وزیر سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری، اور ڈی جی پی جتیندر ریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *