[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی عسکری ذرائع نے کرکوک میں داعش کے عناصر کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔
عراق کے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلی اطلاع ملنے کے بعد عراقی فضائیہ نے کرکوک صوبے کے الدبس علاقے میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری افواج دہشت گردوں کی بیخ کنی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثناء عراق کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے گزشتہ بدھ کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کی مشی کو محفوظ بنانے کے لیے دیگر سیکورٹی اقدامات کے ساتھ عراقی فضائیہ نے بدھ کے روز F-16 لڑاکا طیاروں کے ذریعے کامیاب حملہ کرکے داعش کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
اس فضائی حملے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ ایک اور آپریشن میں عراق کے شہر صلاح الدین کے العیث علاقے میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے، سرنگیں اور غاروں کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ علاقہ جغرافیائی پیچیدگیوں کے لحاظ سے سخت ٹاسک سمجھا جاتا ہے۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے تک آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق اب بھی داعش کی باقیات کے خلاف برسرپیکار ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز کی طرف سے داعش اور اس کے مفرور عناصر اور باقیات کے دوبارہ ابھرنے کے امکان کے پیش نظر پورے ملک میں سرچ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کی تلاش اور تعاقب جاری ہے۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینویٰ، انبار میں اب بھی سرگرم ہیں۔