[]
حیدرآباد: یہ خبر بھی اتر پردیش کے مظفر نگر سے ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق یہاں ککرولی علاقہ کے گاؤں بوہرا سادات کے ’ماں سرسوتی پبلک اسکول‘ کے طالب علم 10 سالہ شعبان ولد مکرم کوموضع دولت پور کے رہنے والے استاد ستیش نے کسی بات پر بری طرح پیٹا‘جس سے طالب علم کی حالت تشویش ناک ہوگئی جسے بہ عجلت اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔اہل خانہ نے ٹیچر پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔
اس وقت معصوم بچہ اسپتال میں داخل ہے‘ علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر گشت ویڈیوز اس وقت کے ہیں جب تکلیف سے پریشان بچہ کو گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کو سانس لینے میں بڑی تکلیف ہورہی ہے اوروہ درد سے بلبلا رہا ہے۔
اس سے قبل مظفر نگر میں ہی مذہبی بنیادوں پر کلاس میں ایک بچے کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کی گونج ملک اور بیرون ملک میں سنائی دے چکی ہے۔ یہ معاملہ منصور پور تھانہ علاقہ کے کھبا پور گاؤں کا ہے۔
یہاں پرائیویٹ اسکول نیہا پبلک اسکول کی ٹیچر ترپتا تیاگی ایک بچے کو دوسرے بچوں سے تھپڑ رسید کروا رہی تھی۔ بچے کی غلطی صرف یہ تھی کہ اسے پہاڑ یاد نہیں تھا۔ اس پر استاد کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے بچے کو بری طرح پیٹا۔