آج کے جوان کل مقاومت کے بہادر سپاہی بنیں گے، جنرل باقری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ آج کے نوجوان مستقبل میں مزاحمت کے مضبوط سپاہی ہوں گے۔ انہوں نے شہداء سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور مزاحمت پہلے سے زیادہ طاقتور، پرجوش اور متحرک انداز میں اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ترقی، فلاح و بہبود، نئی نسل کی تربیت، ایمان و عقیدے کا فروغ اور استحکام جیسے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے مضبوط، مستحکم اور ناقابل تسخیر دفاع ضروری ہے۔ یہ اہم ذمہ داری مسلح افواج کے کاندھوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، ایران میں استحکام اور پائیدار سیکورٹی ہے جو رہبر معظم کی دانشمندانہ قیادت، شہداء کے خون، مسلح افواج کی قربانیوں اور عوام کی استقامت کا نتیجہ اور ثمر ہے۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، جس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج میں 3,50,000 سے زائد فوجی جوان ملک کے دفاع میں مصروف ہیں۔ اگر صرف بڑی عمر کے افراد پر ان سخت فوجی، سیکیورٹی اور سرحدی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیا جائے تو یہ ممکن نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان سپاہیوں کی موجودگی ملک کے دفاع کے لیے نہایت ضروری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *