1984 سکھ مخالف فسادات۔سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو عمر قید کی سزا 

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے ایک کیس میں سابق کانگریس ایم پی سجن کمار کو مجرم قرار دیتے ہوئے دہلی کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

 

یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں سنایا گیا ہے جس میں سجن کمار پر الزام تھا کہ فسادات کے دوران سرسوتی وہار علاقے میں جسویندر سنگھ اور ان کے بیٹے ترونپ سنگھ کا قتل کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت نے حال ہی میں انہیں اس معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا، جس کے بعد اب باضابطہ طور میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

یہ فیصلہ 1984 کے فسادات کے سلسلے میں انصاف کے حصول کی ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد پیش آئے تھے اور جن میں سیکڑوں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *