چوروں نے 30 کروڑ روپئے مالیت کا سنہری ٹوائلٹ محض 5 منٹ میں کیسے چرا لیا، جانئے پورا معاملہ

لندن: انگلینڈ کے بِلنہیم پیلس میں ایک حیران کن چوری کی واردات پیش آئی، جہاں چوروں نے سنہری ٹوائلٹ چرا لیا۔ ڈاکوؤں نے محل میں گھس کر بھاری ہتھوڑوں کی مدد سے ٹوائلٹ کو توڑ کر نکالا اور صرف پانچ منٹ میں موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حیران کن چوری کا واقعہ ستمبر 2019 میں پیش آیا تھا، جس کی تفصیلات پیر کے روز آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش کی گئیں۔

یہ ٹوائلٹ 18 قیراط خالص سونے سے تیار کیا گیا تھا اور اس کا نام “امریکہ” رکھا گیا تھا۔ اسے اطالوی فنکار موریزیو کیٹیلن نے ڈیزائن کیا تھا۔ ٹوائلٹ کا وزن تقریباً 98 کلوگرام تھا اور اسے 6 ملین ڈالر کی انشورنس دی گئی تھی۔

چوری کے وقت، اس ٹوائلٹ میں موجود سونے کی قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔ یہ واقعہ 14 ستمبر 2019 کی رات کو پیش آیا تھا۔ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ مائیکل جونز نے عدالت میں چوری میں ملوث ہونے سے انکار کیا، جبکہ دیگر ملزمان 36 سالہ فریڈرک سینز اور 41 سالہ بورا گوکُک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتی رپورٹس کے مطابق، چوری کے بعد ملزمان نے ٹوائلٹ کو پگھلا کر سونے کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔ ان چوروں کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق ہیٹن گارڈن جیولری شاپ سے تھا، جو زیورات کے کاروبار میں ایک مشہور نام ہے۔

پراسیکیوٹر جولیان کرسٹوفر نے کہا کہ یہ چوری انتہائی چالاکی  سے انجام دی گئی۔ پانچ چور چوری شدہ گاڑیوں میں آئے، انہوں نے بِلنہیم پیلس کے لکڑی کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے، انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ٹوائلٹ کہاں موجود ہے۔ وہ دروازہ توڑ کر سیدھا اندر گئے، سنہری ٹوائلٹ نکالا اور صرف 5 منٹ میں فرار ہو گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *