اڑتے طیارہ کے کیبن میں اچانک بھر گیا دھواں، 99 مسافروں کو لے جا رہے ڈیلٹا ایئرلائنس کی اٹلانٹا میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

بوئنگ 717 طیارہ کو ڈیلٹا ایئرلائنس 876 کے طور پر آپریٹ کیا جاتا ہے، یہ اٹلانٹا سے 99 مسافروں اور طیارہ کے عملوں کے ساتھ جنوبی کیرولینا کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن اچانک دھوئیں سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ کے اندر موجود دھواں</p></div><div class="paragraphs"><p>طیارہ کے اندر موجود دھواں</p></div>

طیارہ کے اندر موجود دھواں

user

ڈیلٹا ایئرلائنس کے ایک طیارہ کی پیر کے روز اٹلانٹا میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ ’نیویارک پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں اس ایمرجنسی لینڈنگ کی جانکاری دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ 24 فروری کی صبح کا یہ واقعہ ہے جب طیارہ کے کیبن میں اچانک دھواں بھر گیا اور مسافروں میں دہشت پیدا ہو گئی۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے طیارہ کو واپس اٹلانٹا لوٹنا پڑا اور رَنوے پر اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 717 کے طیارہ کو ڈیلٹا ایئرلائنس 876 کے طور پر آپریٹ کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ اٹلانٹا سے 99 مسافروں اور طیارہ کے عملہ کے ساتھ جنوبی کیرولینا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارہ کے پرواز بھرنے کے بعد کیبن میں دھواں بھرنے کے سبب پیر کی صبح تقریباً 8.30 بجے پائلٹ نے طیارہ کو واپس ہرٹس فیلڈ-جیکشن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف واپس موڑ دیا۔

طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کے بعد سبھی مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈس کے ذریعہ باہر نکالا گیا۔ حالانکہ اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ’11 الائیو نیوز‘ کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک مسافر نے کہا کہ ’’ہمیں طیارہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد نکالا جا رہا ہے۔ میں نے طیارہ کے اندر پورے وقت ریکارڈنگ کی ہے۔ میں نے ایویکویشن، دھواں اور سب کچھ ریکارڈ کیا۔‘‘ لینڈنگ سے قبل طیارہ کے اندر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں مسافروں کے کیبن میں بھرے دھوئیں کے درمیان انھیں اپنی ناک کو بند کرتے دیکھا گیا۔

ایک دیگر مسافر نے سی این این سے کہا کہ ’’اٹلانٹا سے پرواز بھرنے کے 5 سے 10 منٹ کے بعد طیارہ کے کیبن میں دھواں بھرنا شروع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد کچھ مسافروں نے اس سلسلے میں سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اس دوران لوگ دھواں دھواں چیخنے لگے۔‘‘ ایک مسافر نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم لوگ تقریباً 20 منٹ تک ہوا میں ہی رہے، کیونکہ ہمارے طیارے کی لینڈنگ میں کچھ وقت لگ رہا تھا۔‘‘

اس درمیان ڈیلٹا کے ترجمان نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’طیارہ کے عملوں نے پرواز بھرنے کے بعد کیبن میں دھواں دیکھا تو انھوں نے طیارہ کو اٹلانٹا واپس لانے کے لیے سبھی اصولوں پر عمل کیا۔ ہمارے لیے سبھی مسافروں کی سیکورٹی سے زیادہ ضروری کچھ نہیں ہے، اور ہم مسافروں سے اس واقعہ کے لیے معافی مانگتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *