حیدرآباد: نامعلوم شخص کی لاش دستیاب

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع الہ پور میں ایک سنسان جگہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دستیاب ہوئی۔

مقامی افراد نے 40سالہ شخص کی لاش درختوں کے درمیان پڑی دیکھی اورپولیس کو اطلاع دی۔

شبہ ہے کہ اس پرپتھروں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیاتھا۔اطلاع ملنے پر، الہ پور پولیس موقع پر پہنچی اور اس کا جائزہ لیا، پولیس نے کہا کہ جائے وقوع سے سراغ اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور سی سی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مقتول اور قاتلوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو کہیں اور قتل کیا گیا ہے اور لاش کو یہاں پر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔

آس پاس کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *