قالیباف کی لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بیروت گئے جہاں انہوں نے تشییع میں شرکت کے ساتھ لبنان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

باقر قالیباف نے لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور مسئلہ فلسطین پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران لبنان کو ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور کسی بھی ایسے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کی رعایت کی گئی اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت شامل نہ ہو۔

اس ملاقات میں صدر عون نے لبنان اور ایران کے درمیان مثالی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک اور اقوام کے مفاد میں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے دفاع میں بھاری قیمت چکائی ہے اور امید ظاہر کی کہ فلسطین کے مسئلے کا ایک منصفانہ حل جلد سامنے آئے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *