راجدھانی دہلی میں ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کے اثر سے 27 اور 28 فروری کو دہلی میں بھی موسم کا مزاج بدلے گا۔ ان دنوں جزوی طور سے بادل چھائے رہ سکتے ہیں اور رک رک کر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس سے درجہ حرارت پر ایک بار پھر ہلکا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ لیکن فروری کا اختتام معمول سے گرم اور خشک موسم کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔
آج کے موسم کی بات کریں تو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں جیسے نوئیڈا، غازی آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔