
بھوپال: مدھیہ پردیش میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مدعو کرنے کے مقصد سے آج یہاں شروع ہونے والی دو روزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہی ملک کے نامور صنعت کار گوتم اڈانی اور کئی دیگر صنعت کار یہاں پہنچ چکے ہیں۔
مسٹر مودی کل شام سے ہی بھوپال میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ رات کے آرام کے بعد مسٹر مودی اب سے جلد ہی سمٹ کے افتتاح کے لئے پہنچیں گے۔
اس دوران مسٹر اڈانی صبح اپنی ٹیم کے ساتھ مقام پر پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک سے سینکڑوں صنعتکار اور صنعت کے نمائندے مقام انعقاد میں پہنچ چکے ہیں۔
مسٹر اڈانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “مشہور صنعت کار مسٹر گوتم اڈانی کو بھوپال میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی آمد یقینی طور پر مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔
نیز آپ کے خیالات اور نقطہ نظر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور ریاست کی ترقی کو بھی نئی سمت فراہم کریں گے۔‘‘
ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ وہ اس سمٹ میں آنے والے تمام صنعت کاروں، نمائندوں اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی جانب سے کل رات یہاں ایک ہوٹل میں صنعت کاروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ اس میں ڈاکٹر یادو اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔