فروری 24کو کھمم میں عازمین عمرہ کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

حافظ محمد جواد احمد بانی و ذمدار طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کے بتاریخ 24 فروری بروز پیر کھمم کے اردو گھر شادی خانہ میں صبح 10 بجے تا 1 بجے تک تربیتی کیپ برائے عازمین عمرہ منعقد کیا جارہاہے زیر صدارت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مہمان خصوصی کی حیثیت سے حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین شہنشاہ خطابت حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی ناظم مدرسہ عائشہ نسوان حیدرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا حافظ محمد جواد احمد نے رمضان المبارک کا خصوصی گروپ جو 2 مارچ کو کھمم سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے والا ہے ان تمام معتمرین سے گزارش کی ہے کہ وقت مقررہ پر تربیتی کیپ میں شریک ہوکر بھر پور استفادہ فرمائے نوٹ تمام معتمرین عمرہ کے لیے اردو گھر شادی خانہ میں ہی مفت میڈیکل کیپ بھی رکھا گیا تمام عازمین عمرہ میڈیکل کیپ سے بھر پور استفادہ فرمائے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *