امریکی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے نام پر ہندوستانی نوجوانوں کو ہراساں کر رہی ہے:نارائنا

حیدرآباد: تلنگانہ سی پی آئی لیڈرنارائنا نے کہا ہے کہ امریکی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے نام پر ہندوستانی نوجوانوں کو ہراساں کر رہی ہے۔

دورہ امریکہ کے موقع پر کیپٹل ہلز کے قریب سے جاری اپنی ایک ویڈیو میں نارائنا نے الزام لگایا کہ جانوروں کا شکار کرنے کی طرح، یا مجرموں کی طرح ان کا شکار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم غیر قانونی تارکین وطن کی حمایت نہیں کر رہے، لیکن جب مودی امریکہ آئے تھے، کم از کم ٹرمپ سے یہ تو کہہ سکتے تھے کہ اگر کوئی غیر قانونی تارکین وطن ہیں تو ہمیں بتائیں، ہم انہیں واپس لے جائیں گے۔

جب ٹرمپ اور مودی کی ملاقات ہوئی، تب بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس کے بعد، اگلے ہی دن سے، پھر سے غیر قانونی تارکین وطن کا شکار کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔

اگر کسی کو واپس بھیجنا ہے تو ضروری کارروائی مکمل کر کے بھیجا جائے، لیکن اس طرح شکار کیوں کیا جا رہا ہے؟ اس سے نوجوانوں کے ذہنی طور پر متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ امریکی حکومت کا یہ رویہ انتہائی ظالمانہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *