آتشی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ملنے کا وقت مانگا، منصوبہ منظور نہیں ہونے پر بھی اٹھایا سوال

اس کے بعد خط میں پہلی میٹنگ میں منصوبہ کے منظور نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے کا منصوبہ منظور نہیں ہوا ہے۔ آگے لکھا کہ دہلی کی ماؤں-بہنوں نے مودی کی گارنٹی پر یقین کیا تھا اور اب وہ خود کو ٹھگا سا محسوس کر رہی ہیں۔ اس طرح ملنے کے وقت کے ساتھ ساتھ مودی کی گارنٹی کے پورا نہ ہونے کا سوال اتھایا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسی موضوع کو لے کر عآپ قانون سازیہ پارٹی کل 23 فروری کو آپ سے مل کر تبادلہ خیال کرنا چاہتی ہے۔ میں آپ سے دہلی کی لاکھوں خواتین کی طرف سے مودبانہ اپیل کرتی ہوں کہ آپ اپنے مصروف ترین وقت سے کچھ وقت نکال کر ملنے کا موقع دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *