حادثے میں اپنی ماں، بیوی اور بیٹی کو کھونے والے ونود کمار نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا، اب ہم کر بھی کیا سکتے ہیں؟ جو ہونا تھا، وہ ہو چکا۔ ہم زیادہ پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں اور نہ ہی اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ کسی کے خلاف کچھ کر سکیں۔‘‘
اسی حادثے میں اپنی بہو کو کھونے والی کرن دیوی نے بھی اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے اپنے گاؤں کے کئی لوگوں کو کھو دیا۔ بہت سی خواتین اس جلسے میں شریک ہوئی تھیں۔ ہم اس حادثے کو کبھی بھول نہیں سکتے۔‘‘