
نئی دہلی ۔ کانگریس سینئر قائد اور راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی کو جمعرات کی صبح پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔
ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور توقع ہے کہ انہیں جمعہ کی شام تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ 78 سالہ سونیا گاندھی کو اس سے قبل بھی صحت کے مسائل کے باعث ہاسپٹل میں شریک کیا جا چکا ہے۔