
چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعرات کو نامپلی میں واقع عوامی نمائندہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے خلاف درج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تین مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں یہ پیشی ہوئی۔
یہ مقدمات نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن، بیگم بازار پولیس اسٹیشن، اور میدک ضلع کے کوڈی پلی پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے،
جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران ٹی پی سی سی لیگل سیل کے وائس چیئرمین تروپتی ورما نے بتایا کہ جب ریونت ریڈی اپوزیشن لیڈر تھے،
تو بی آر ایس حکومت نے جان بوجھ کر ان پر مقدمات درج کروائے تھے۔ عدالت نے ان مقدمات کی اگلی سماعت 23 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔