ہائی کورٹ کے ججوں کی جانچ کے لوک پال کے حکم پر سپریم کورٹ کی روک، مرکز اور رجسٹرار سے جواب طلب

جسٹس بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ نے اس حکم کا ازخود نوٹس لیا۔ عدالت نے لوک پال کے اس قدم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے چیلنج مانتے ہوئے فوری طور پر معاملے میں دخل دیا۔ بنچ میں شامل جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ابھے ایس اوکا نے شکایت کنندہ کو جج کا نام ظاہر کرنے سے روک دیا اور یہ بھی ہدایت دی کہ اس معاملے سے جڑی شکایت کو پوری طرح سے خفیہ رکھا جائے۔

غور طلب ہے کہ لوک پال اور لوک آیکت قانون 2013 کے تحت بدعنوانی کے معاملوں میں جانچ کا اختیار لوک پال کو دیا گیا ہے، لیکن کیا وہ موجودہ ججوں کی جانچ کر سکتا ہے؟ یہی سوال اب قانونی گلیارے میں موضوع بحث ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *