احتجاجی کسانوں اور مرکز کی 22 فروری کو چنڈی گڑھ میں ’مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ‘ میں ملاقات

احتجاجی کسان اپنی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی ضمانت سمیت دیگر مطالبات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایس کے ایم (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے کسان 13 فروری 2024 سے شنبھو اور کھنوری بارڈر پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے انہیں دہلی تک مارچ کرنے سے روک دیا تھا، جس کے بعد کسانوں نے اپنے احتجاج کو جاری رکھا۔

گزشتہ سال 8، 12، 15 اور 18 فروری کو مرکزی وزرا اور کسان رہنماؤں کے درمیان چار دور کی میٹنگز ہوئیں، لیکن کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *