سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے اپنا پاسپورٹ رینیول کروایا

بی آر ایس کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج سکندرآباد پاسپورٹ آفس پہنچے۔ انہوں نے اپنا سفارتی پاسپورٹ واپس کرکے عام پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی۔

 

کے سی آر آج صبح ایرراولی فارم ہاؤس سے حیدرآباد روانہ ہوئے اور سکندرآباد میں واقع پاسپورٹ آفس پہنچ کر اپنے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل مکمل کیا۔ ذرائع کے مطابق، اگلے ماہ کے سی آر امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کچھ دن قیام کریں گے۔

 

اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنا پاسپورٹ تجدید کروایا ہے۔ پاسپورٹ آفس سے وہ جوبلی ہلز نندی نگر میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *