جنوبی لبنان سے صہیونی فوج کا انخلاء، شہداء کی لاشیں برآمد

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں سے صیہونی قابض فوجیوں کی پسپائی کے بعد غاصب حکومت کے وحشیانہ مظالم کے مزید شواہد سامنے آرہے ہیں۔

جزوی طور پر اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد لبنانی امدادی ٹیموں نے میس الجبل، کفرکلا، عدیسہ اور مرکبا کے تباہ شدہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کے دوران 23 شہداء کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ تاحال شہداء کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اگرچہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے مطابق، صیہونی فوجیوں کو 26 جنوری تک جنوبی لبنان سے مکمل طور پر نکل جانا تھا، لیکن اسرائیل نے اس معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا اور مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

بعض اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج کے کچھ دستے کم از کم پانچ اسٹریٹجک سرحدی علاقوں میں موجود ہیں جس پر بیروت حکام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *