
جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ مالوکو میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ جکارتہ کے وقت کے مطابق سویرے 06:39 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی۔
ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز سیرام باغان تیمور ریجنسی سے 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح سمندر سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے بڑی لہریں پیدا ہونے کی توقع نہیں تھی اس لیے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔