امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان میں ووٹنگ کے فروغ کے لیے دی جانے والی 2 کروڑ ڈالر کی امریکی فنڈنگ کو روکنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ کو ہندوستان جیسے ملک کو ایسی مالی مدد فراہم کرنے کی کیا ضرورت ہے، جبکہ اس کے پاس پہلے ہی وافر وسائل موجود ہیں۔
ٹرمپ نے کہا، “ہم ہندوستان کو 2 کروڑ ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ ان کے پاس بہت پیسہ ہے۔ وہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والے ممالک میں سے ایک ہیں اور ان کے ٹیرف بھی بہت زیادہ ہیں۔ میں ہندوستان اور ان کے وزیر اعظم کا احترام کرتا ہوں لیکن ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے 2 کروڑ ڈالر کیوں دیں؟”